نئی دہلی: اپوزیشن رہنما نے نریندر مودی کو دہشت گرد قرار دے دیا

image

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ملکارجن کھڑگے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں شدید الفاظ میں ہدف بنایا ہے۔

اپنے بیان میں کانگریس رہنما نے کہا کہ ان کی جماعت برابری اور انصاف پر یقین رکھتی ہے، تاہم موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مبینہ طور پر ”دہشت گرد“ سے تعبیر کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے متعلق سیاسی و سیکیورٹی ردعمل پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے، جبکہ اس واقعے کے بعد پیدا ہونے والی سفارتی اور سیاسی ہزیمت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ملکارجن کھڑگے کے مطابق وزیراعظم مودی نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مقبوضہ کشمیر کا دورہ بھی منسوخ کیا تھا، جسے اپوزیشن نے سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US