واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق نائب صدر آج (بدھ) پاکستان روانہ نہیں ہوئے، جبکہ دورے کی منسوخی کی وجوہات میں سفارتی صورتحال اور مذاکراتی عمل میں پیش رفت شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے مذاکرات کیلیے اپنی ٹیم نہ بھیجے جانے کے بعد امریکی وفد کا پاکستان میں طے شدہ دورہ متاثر ہوا، جس کے باعث اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی مؤخر ہوگئیں۔
اس پیش رفت کے بعد خطے میں جاری سفارتی رابطوں اور ممکنہ مذاکراتی عمل کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں، تاہم باضابطہ طور پر اگلے لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا گیا۔