پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں 2 جہازوں پر قبضے کا دعویٰ، خطے کی کشیدگی میں اضافہ

image

پاسدارانِ انقلاب ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زیرِ حراست جہازوں میں سے ایک ”ایم ایس سی فرانسسکا“ مبینہ طور پر اسرائیل کی ملکیت ہے، جبکہ دوسرے جہاز پر پاناما کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں جہازوں کو سمندر سے ایرانی ساحل کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔

ادھر برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں آج تین بحری جہازوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے، تاہم تمام جہاز اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔

ماہرین کے مطابق اس پیش رفت کے بعد عالمی بحری راستوں کی سیکیورٹی اور تیل کی ترسیل سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US