قیادت کے اختلافات کی خبریں بے بنیاد، اتحاد مثالی ہے، ایران

image

ایران نے ملکی قیادت میں اختلافات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان مہدی طباطبائی نے واضح کیا ہے کہ ملک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور مثالی اتحاد قائم ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف سیاسی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور جھوٹی کہانیاں گھڑ کر حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بغیر نام لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کو جھوٹ پھیلانے کے بجائے اپنی وعدہ خلافی، دھونس اور فریب کاری ترک کرنی چاہیے۔

ایرانی حکومت نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کر رہی تاہم کسی بھی قسم کے مذاکرات صرف اسی صورت ممکن ہوں گے جب وہ انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر کیے جائیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران اصولی مؤقف پر قائم ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US