وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے جمعے کو اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کی حتمی تصدیق سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ مذاکرات سے متعلق امور تاحال زیر غور ہیں اور اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال مسلسل ارتقا پذیر ہے اور پیش رفت کے بعد ہی باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کر رہا ہے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امید ظاہر کی تھی کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جلد متوقع ہے، اور آئندہ 36 سے 72 گھنٹوں میں اس حوالے سے پیش رفت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ مذاکرات سے مثبت نتائج سامنے آنے کی توقع ہے۔