رواں برس سرکاری حج اسکیم کے تحت 50 ہزار سے زائد خواتین فریضہ حج ادا کریں گی

image

رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت 50 ہزار سے زائد خواتین فریضہ حج ادا کریں گی، جن میں سب سے بڑی تعداد کراچی ریجن سے تعلق رکھتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس سال سرکاری حج اسکیم میں مجموعی طور پر 43.5 فیصد خواتین شامل ہیں۔ کراچی ریجن سے 13,869 خواتین حج کی سعادت حاصل کریں گی، جبکہ لاہور ریجن سے 13,619 اور اسلام آباد ریجن سے 11,573 خواتین عازمین حج شامل ہیں۔

ملتان سے 4,264، پشاور سے 3,331 اور سیالکوٹ سے 2,412 خواتین سرکاری حج اسکیم کے تحت مقدس سفر پر روانہ ہوں گی۔ کوئٹہ ریجن سے 709 خواتین حج ادا کریں گی، جبکہ سب سے کم تعداد سکھر ریجن سے ہے جہاں سے 337 خواتین عازمین شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ ریجن سے خواتین کی شرح 17.3 فیصد ہے۔ مجموعی طور پر ملک بھر سے 65,182 مرد عازمین بھی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت رواں سال مجموعی کوٹہ 1 لاکھ 19 ہزار عازمین پر مشتمل ہے، جس میں مرد و خواتین دونوں شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US