واشنگٹن: امریکی اقلیتی لیڈر کی ٹرمپ پر شدید تنقید، جنگ خاتمے کا مطالبہ

image

امریکی سینیٹ میں اقلیتی لیڈر چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فوری طور پر جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم X پر اپنے بیان میں چک شومر نے کہا کہ جنگ کے تسلسل سے امریکا کی معیشت، فوجی تیاری اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوں جوں یہ جنگ طول پکڑ رہی ہے، صدر ٹرمپ مزید مشکلات میں گھر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ پالیسیوں کے باعث امریکا پہلے کے مقابلے میں کمزور پوزیشن میں آچکا ہے اور فوری طور پر پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US