پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر ڈپازٹ واپس کر دیے

image

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ڈپازٹ کی صورت میں فراہم کی گئی تمام رقم واپس کر دی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز ایک ارب ڈالر جبکہ گزشتہ ہفتے 2.45 ارب ڈالر واپس کیے گئے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر کے تمام ڈپازٹس یو اے ای کو واپس کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کر دیے ہیں، جس سے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملنے کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US