خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 خوارج ہلاک

image

خیبر ضلع میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے عناصر مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

بیان کے مطابق آپریشن کے دوران شدت پسندوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک 10 سالہ بچہ شہید بھی ہوا۔ فورسز نے کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں باقی ماندہ شدت پسندوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US