ایران کے ساتھ پائیدار امن معاہدہ چاہتے ہیں، جلد بازی نہیں کی جائے گی، ٹرمپ

image

ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے تیار ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو بہتر ڈیل کا موقع دیا جا رہا ہے اور معاہدہ ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔ ان کے مطابق ایران کی ناکہ بندی کے باعث اس کی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران میں 75 فیصد تک اہداف حاصل کر لیے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو امریکی فوج ایک دن میں صورتحال تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تاہم انہوں نے ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ طویل المدتی اور پائیدار امن معاہدہ چاہتے ہیں اور جلد بازی نہیں کی جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی شہریوں کو کچھ عرصے تک پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US