بھارت جہنم کا گڑھا ہے، ٹرمپ کے الفاظ نے نئی دہلی میں ہلچل مچا دی

image

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک متنازع بیان نے بھارت میں سیاسی اور عوامی سطح پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ امریکی صدر کے شہریت سے متعلق گفتگو کے دوران بھارت کو جہنم کا گڑھا اور بھارتیوں کو لیپ ٹاپ گینگسٹر قرار دے دیا جس پر بھارتی تلملا اٹھے، بیان کے بعد مختلف جماعتوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا۔

بھارتی حکومتی جماعت بی جے پی کے ترجمان نے معاملے پر محتاط ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ رپورٹس سے آگاہ ہیں لیکن فی الحال کوئی تفصیلی تبصرہ نہیں کریں گے۔ ان کے اس مؤقف کو بعض حلقوں میں نرم رویہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس اس معاملے پر سخت ردعمل دینے کی صلاحیت نہیں، مودی ایک کمزور وزیراعظم ہیں جس کا خمیازہ بھارت کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی اس بیان کے بعد بحث تیز ہو گئی ہے جہاں صارفین کی جانب سے حکومت پر تنقید اور مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US