باب المندب اور گلف آف عدن کے علاقے میں بحری قزاقوں نے ایک تجارتی جہاز پر حملہ کر کے عملے کو یرغمال بنا لیا۔میرین انفارمیشن سینٹر کے مطابق حملہ صومالیہ سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے کیا جو اے کے 47 اور راکٹ لانچرز سے لیس تھے۔ جہاز پر پاکستانی اور سری لنکن عملہ موجود تھا۔
رپورٹس کے مطابق چھ مسلح افراد نے جہاز کو قبضے میں لیا جبکہ واقعے کے وقت قریب کوئی مدر شپ موجود نہیں تھی۔ جہاز کی شناخت اور دیگر تفصیلات پر تحقیقات جاری ہیں۔
شپنگ ذرائع کے مطابق واقعہ 21 اپریل بدھ کو رپورٹ ہوا جبکہ کروڈ آئل ٹینکر( جہاز ) میں 11 پاکستانی عملے اور مالک سمیت 25 افراد سوار ہیں۔