عیدالاضحیٰ پر 5 سے 6 دن کی چھٹیوں کا امکان

image

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک میں 5 سے 6 چھٹیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اگر 17 مئی کو ذی الحج کا چاند نظر آجاتا ہے تو عیدالاضحیٰ 27 سے 29 مئی (بدھ سے جمعہ) کے دوران منائے جانے کی توقع ہے، جس کے باعث ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات شامل ہو کر کل 5 چھٹیاں بن سکتی ہیں۔

دوسری جانب اگر اسلامی مہینہ 30 دن کا ہوا تو عید 28 سے 30 مئی (جمعرات سے ہفتہ) کے درمیان متوقع ہے، ایسی صورت میں اتوار کی چھٹی ملا کر مجموعی طور پر 5 چھٹیاں ہوں گی۔

تاہم اگر حکومت کی جانب سے عید کی تعطیلات کا آغاز ایک دن قبل کیا گیا تو چھٹیوں کی تعداد 6 تک بھی پہنچ سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US