سندھ ہائیکورٹ: ایم ڈی کیٹ کے کم از کم نمبرز کی شرط کے خلاف درخواست مسترد

image

سندھ ہائی کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ کے کم از کم نمبرز کی شرط کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ داخلہ پالیسی اور معیار مقرر کرنا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اختیار ہے۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ قانون کے تحت پی ایم ڈی سی کو داخلوں کے معیار اور پالیسی بنانے کا مکمل استحقاق حاصل ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ میڈیکل تعلیم ایک مقدس پیشہ ہے اور اس میں میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے بھی میرٹ کم کرنے کی مخالفت کی ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ معیار میں کمی کرنا ان طلباء کے ساتھ ناانصافی ہوگی جو میرٹ پر پورا اترتے ہیں۔

عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان بھی خالی نشستوں کی بنیاد پر میرٹ کم کرنے کے حق میں نہیں ہے۔ عدالت کے مطابق خالی نشستوں کا حل معیار کم کرنا نہیں بلکہ مستحق طلباء کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US