کراچی: پرانا گولیمار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

image

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار کے مکینوں نے روزانہ 16 سے 18 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرے میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے پلے کارڈز اٹھا کر بجلی کی بندش کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا موقف تھا کہ شدید گرمی کے عالم میں بجلی کی غیر موجودگی نے ان کی زندگی اجیرن کردی ہے اور گھریلو و کاروباری نظام مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی قلت کا مسئلہ بھی سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔

انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی فراہمی کو فوری طور پر بحال اور لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کی جائے، بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US