ایران انتہائی مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، ٹرمپ کا ایک اور دعویٰ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر عائد کسی بھی قسم کی پابندی یا بندش کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

ٹرمپ کے مطابق ایران نے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اس وقت ”انتہائی کمزور اور مشکل صورتحال“ سے گزر رہا ہے اور خطے میں جاری کشیدگی کے باعث اسے معاشی و تزویراتی دباؤ کا سامنا ہے۔

انہوں نے یہ بات خطے کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ یہ پیغام کس ذریعے سے موصول ہوا۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اور حالیہ عرصے میں اس خطے کی صورتحال کشیدہ رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US