خلیجی تعاون کونسل کے 19ویں مشاورتی سربراہ اجلاس میں امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کی سلامتی ایک دوسرے سے الگ نہیں کی جا سکتی۔
جدہ میں اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی رکن ملک کی خودمختاری کو لاحق خطرہ دراصل پورے خلیجی نظام کی سلامتی کیلیے خطرہ ہے۔
اماراتی وزیر خارجہ نے خلیجی تعاون کونسل کے تمام ممالک کے مشترکہ دفاع کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں استحکام اور اتحاد کے تحفظ کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ضروری ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خلیجی ممالک کو موجودہ علاقائی و عالمی چیلنجز کے تناظر میں مزید قریبی تعاون کو فروغ دینا ہوگا تاکہ اجتماعی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔