روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روس ایران کی مکمل خود مختاری اور جغرافیائی سالمیت کا حامی ہے اور تمام تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتا ہے۔
روسی وزیر دفاع نے یہ بات ایرانی وزیر دفاع کے ترجمان رضا طلائی سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ روس اور ایران ہر قسم کے حالات میں ایک دوسرے کے قابل اعتماد دوست ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے۔
ایرانی وزیر دفاع کے ترجمان رضا طلائی نے کہا کہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کے مطابق یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔