امریکی مذاکرات کار ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

image

وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے کہا ہے کہ امریکی مذاکرات کار ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ ایران اس وقت اپنی داخلی قیادت کے مسائل سے نمٹنے میں مصروف ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ امریکا صرف اسی معاہدے کو قبول کرے گا جو امریکی قومی سلامتی کو اولین ترجیح دے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس مؤقف پر قائم ہیں کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US