پینٹاگون کی بریفنگ پر سوالات، اسلحہ کی ممکنہ قلت پر بھی تشویش

image

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری جنگی صورتحال پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مکمل بریفنگ نہ دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس پر سیاسی و دفاعی حلقوں میں بحث شروع ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر بعض اہم معاملات پر سابق صدر کو مکمل آگاہی فراہم نہیں کی جا رہی، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اہم ہتھیاروں کے نظام کی ممکنہ کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی اور جاری تنازعات کے باعث دفاعی وسائل پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر اسلحہ کی فراہمی میں کمی واقع ہوئی تو اس کے اثرات نہ صرف امریکی دفاعی حکمت عملی بلکہ عالمی سیکیورٹی صورتحال پر بھی مرتب ہوسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US