امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت 8 فیصد اضافے کے بعد 121 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جو گزشتہ چار برس کی بلند ترین سطح ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 7 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 108 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار رہے اور بحری ناکہ بندی برقرار رہی تو خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔