شرافت چھوڑ دی میں نے، ٹرمپ کی گینگسٹر اسٹائل تصویر سوشل میڈیا پر مذاق بن کر رہ گئی

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر جوہری مذاکرات کے حوالے سے دباؤ بڑھاتے ہوئے سخت لہجہ اختیار کرلیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کی فضا مزید گہری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر اپنے رویے پر نظرثانی کریں۔ ان کے مطابق ایران صورتحال کو سنبھالنے میں ناکام ہے اور اسے جوہری معاہدوں کے تقاضوں کی سمجھ نہیں آ رہی۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں یہ بھی واضح کیا کہ وقت ضائع کرنے کے بجائے ایران کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا، ورنہ نتائج اس کے لیے مزید پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔ اس بیان کے ساتھ انہوں نے ایک علامتی تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ اسلحہ تھامے دکھائی دیتے ہیں اور پیغام دیا گیا کہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

البتہ سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہوتے ہی دنیا بھر سے مضحکہ خیز تبصروں کی بھرمار ہوگئی ہے، کچھ صارفین نے اسے شرافت چھوڑ دینا کہا تو کچھ کے نزدیک ایک بڑی ریاست کے حاکم کی جانب سے ایسی تصاویر شیئر کرنا غیر سنجیدہ اور غیر دانشمندانہ عمل قرار دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US