امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک نقشہ شیئر کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کا نام مبینہ طور پر تبدیل کر کے ”آبنائے ٹرمپ“ لکھ دیا، جس پر مختلف حلقوں میں ردِعمل سامنے آرہا ہے۔
اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ اپنی ایک تقریر کے دوران ”آبنائے ٹرمپ“ کی اصطلاح استعمال کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ابتدا میں اسے غلطی سمجھ سکتا ہے، تاہم وہ عموماً ایسی غلطیاں نہیں کرتے۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف بحری دباؤ اور ناکہ بندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک جوہری معاہدہ طے نہیں پاتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ناکہ بندی فوجی کارروائی سے زیادہ مؤثر حکمت عملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران شدید دباؤ کا شکار ہے اور اسے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور موجودہ دباؤ کی پالیسی جاری رہے گی۔