دبئی انویسٹر ویزا مزید آسان، نئی شرائط جاری

image

دبئی نے پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کے لیے نئی سہولیات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جائیداد خریدنے پر 2 سالہ رہائشی ویزا حاصل کرنا مزید آسان بنادیا گیا ہے۔

نئے قواعد کے مطابق اب 2 سالہ رہائشی ویزا کے لیے سنگل مالک ہونے کی شرط ختم کردی گئی ہے جبکہ مشترکہ پراپرٹی پر بھی ویزا حاصل کیا جاسکے گا۔ حکام کے مطابق مشترکہ ملکیت میں ہر سرمایہ کار کا حصہ کم از کم 4 لاکھ درہم ہونا ضروری ہوگا۔

دبئی حکام کا کہنا ہے کہ 2 سالہ انویسٹر ویزا اب زیادہ آسان اور قابل رسائی ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ 5 سالہ ریٹائرمنٹ ویزا کے لیے 10 لاکھ درہم کی سرمایہ کاری اور کم از کم عمر 55 سال کی شرط برقرار ہے۔

اسی طرح 10 سالہ گولڈن ویزا کے لیے 20 لاکھ درہم کی سرمایہ کاری لازمی قرار دی گئی ہےجس میں فیملی اور گھریلو ملازمین کی اسپانسرشپ کی سہولت بھی شامل ہے جبکہ گولڈن ویزا ہولڈرز کو متحدہ عرب امارات سے باہر رہنے کی اجازت بھی حاصل ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US