ایران تنازع ختم، مگر مکمل حل ابھی باقی ہے، ٹرمپ کا کانگریس کو خط

image

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کانگریس کو خط لکھ کر دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مسلح کشیدگی اب ختم ہو چکی ہے۔

خط میں امریکی صدر ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی حکومت خطے میں پائیدار امن کے لیے کوششیں کر رہی ہے، تاہم بعض حالات میں کشیدگی دوبارہ بھی بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کانگریس کے اسپیکر اور سینیٹ کے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 28 فروری سے شروع ہونے والا تنازع اب ختم ہو چکا ہے تاہم مکمل حل اب بھی ممکنہ طور پر باقی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس خط کے بعد امریکی انتظامیہ ممکنہ طور پر جنگی اقدامات کے لیے کانگریس کی منظوری کی قانونی ضرورت سے بچنے کی پوزیشن اختیار کر سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US