ایران کا امریکی تجویز پر 14 نکاتی جواب، جنگ کے مکمل خاتمے پر زور

image

ایران نے امریکا کی جانب سے جنگ بندی سے متعلق پیش کی گئی تجاویز کے جواب میں 14 نکاتی پلان جمع کرا دیا ہے، جس میں جنگ کے مکمل خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکا کو پاکستان کے ذریعے یہ تجاویز ارسال کی ہیں، جن میں لبنان سمیت مختلف محاذوں پر جاری کشیدگی کے خاتمے کی بات کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا نے ابتدائی طور پر ایران کو 9 نکاتی تجاویز پیش کی تھیں، جن میں دو ماہ کی ڈیڈ لائن کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز شامل تھی۔ تاہم ایران نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مسائل کو 30 دن کے اندر حل کیا جانا چاہیے اور جنگ بندی کے بجائے مستقل امن کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

ایرانی تجاویز میں عدم جارحیت کی ضمانتیں، خطے سے امریکی افواج کا انخلا، بحری ناکہ بندی کا خاتمہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور اقتصادی پابندیوں کے خاتمے جیسے نکات شامل ہیں۔

مزید برآں ایران نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر جاری تنازعات کے مکمل خاتمے پر بھی زور دیا ہے، جس سے خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہوسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US