لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں جنوبی علاقوں میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
مقامی اور غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 41 شہری شہید اور 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 2 مارچ سے اب تک مجموعی شہادتوں کی تعداد 2 ہزار 659 تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کارروائیوں کے دوران حزب اللہ کے 50 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ کی طرف سے بھی جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور اسرائیلی علاقوں میں مختلف اہداف پر حملوں کی اطلاعات ہیں۔
خطے میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ صورتحال مسلسل بگڑتی جا رہی ہے۔