ایرانی میڈیا کا امریکی اور اسرائیلی ہتھیاروں کی ریورس انجینئرنگ کا دعویٰ

image

ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے امریکی اور اسرائیلی ہتھیاروں کی ریورس انجینئرنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے ہرمزگان صوبے میں 15 امریکی میزائلوں کو کامیابی سے ناکارہ بنایا، جس کے بعد انہیں ٹیکنیکل اور ریسرچ یونٹس کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ ان کا تجزیہ اور ریورس انجینئرنگ کی جاسکے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تجزیے کے لیے دیے گئے ہتھیاروں میں ایک جی بی یو-57 بنکر بسٹر بم بھی شامل ہے۔

ایرانی میڈیا ان ہتھیاروں کو تحفہ قرار دے رہا ہے اور اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ موجودہ صورتحال نے میدان جنگ کو ملک کی دفاعی صنعت کے لیے ایک عملی ریسرچ لیبارٹری میں تبدیل کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US