اسرائیلی عدالت نے غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے روانہ ہونے والے 'گلوبل صمود فلوٹیلا' کے دو غیر ملکی کارکنوں کی حراست میں مزید دو دن کی توسیع کردی ہے۔
اسپین سے تعلق رکھنے والے سیف ابو کشک اور برازیل کے شہری تھیاگو اویلا کو سخت پہرے اور ہتھکڑیوں میں جکڑ کر اشکلون کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان پر دورانِ جنگ دشمن کی مدد اور دہشت گرد تنظیم کی معاونت جیسے الزامات لگائے گئے ہیں۔
یہ دونوں کارکن ان 175 افراد میں شامل تھے جنہیں اسرائیلی فورسز نے جمعرات کو یونان کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں 50 سے زائد جہازوں پر مشتمل امدادی فلوٹیلا پر حملہ کرکے حراست میں لیا تھا۔
دوسری جانب اسپین کی وزارتِ خارجہ نے سیف ابو کشک کی حراست کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔