نیٹو نے جرمنی سے امریکی افواج کے ممکنہ انخلا کے معاملے پر وضاحت طلب کرلی

image

نیٹو نے جرمنی سے امریکی افواج کے ممکنہ انخلا کے معاملے پر وضاحت طلب کرلی ہے اور اس حوالے سے واشنگٹن سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔

نیٹو حکام کے مطابق امریکا کے اس اقدام سے یورپ کی سلامتی متاثر ہوسکتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ جرمنی سے فوجیوں کے انخلا سے متعلق منصوبہ واضح کیا جائے۔ حکام کا کہنا ہے کہ افواج کی تعیناتی یا انخلا جیسے اہم فیصلوں پر اتحادی ممالک سے مشاورت ناگزیر ہوتی ہے۔

دوسری جانب پینٹاگون جرمنی سے تقریباً پانچ ہزار امریکی فوجیوں کے انخلا پر غور کر رہا ہے۔

گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے خلاف ممکنہ جنگ پر بعض یورپی ممالک کی مخالفت کے باعث امریکا اٹلی اور اسپین میں تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US