امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے ایک ترجمان نے اے بی سی نیوز کو بتایا ہے کہ وہ ایرانی جہاز، جسے امریکی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کے بعد تحویل میں لیا گیا تھا عملے سمیت پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ اسے ایران واپس بھیجا جا سکے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوموار کی صبح سے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے ’پراجیکٹ فریڈم‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
- امریکہ نے بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کے بعد تحویل میں لیے جانے والا ایرانی بحری جہاز عملے سمیت پاکستان کے حوالے کر دیا ہے
- ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی افواج آبنائے ہرمز میں داخل ہوئیں تو انھیں نشانہ بنایا جائے گا۔
- ٹرمپ کا آبنائے ہرمز سے جہازوں اور اُن کے عملے کی محفوظ روانگی کے لیے پیر سے'بہترین کوششوں' کے آغاز کا اعلان
- مذاکرات میں تسلسل کے لیے امریکہ کو اپنے رویے میں تبدیلی لانی ہو گی: پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر
- ٹرمپ کو ناممکن فوجی آپریشن یا خراب معاہدے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا: پاسداران انقلاب
- 1991 کی خلیجی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ کویت کی ماہانہ تیل برآمدات صفر بیرل رہیں: رپورت
- جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے اور جوہری پروگرام ترک کرنے کا مطالبہ
پاکستان کی توسکا نامی ایرانی جہاز کے عملے کی حوالگی کی تصدیق: ’امریکہ نے اعتماد سازی کے لیے قدم اٹھایا‘