ایران نے تصدیق کی ہے کہ اسے پاکستان کے ذریعے امریکا کی جانب سے جواب موصول ہوا ہے، جسے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران جاری سفارتی رابطوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ”غیر ضروری مطالبات“ مذاکرات میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی پانیوں میں جہازوں کی محفوظ آمد و رفت یقینی بنانے کے لیے عمان کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے اوپیک سے متعلق مبینہ مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے اسے منفی قدم قرار دیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق خطے کی صورتحال کے پیش نظر سفارتی کوششیں جاری ہیں تاکہ کشیدگی کو کم کیا اور استحکام کو فروغ دیا جاسکے۔