وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو کا آغاز ایران کا حوالہ دیتے ہوئے کیا اور اسے ایک ’چھوٹا سا ضمنی موضوع‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق معاملات ’بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں‘۔ ادھر متحدہ عرب امارات کی وزارتِ تعلیم نے تمام سکولوں کو بند کرنے اور آن لائن کلاسز کا حکمانہ جاری کر دیا ہے۔
- ایران سے متعلق منصوبے بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں: ٹرمپ
- متحدہ عرب امارات کا سکولوں کے لیے آن لائن کلاسز کا اعلان
- متحدہ عرب امارات کا تین ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ
- امریکہ کا اپنے بحری جہاز اور ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزارنے کا دعویٰ
- گذشتہ چند گھنٹوں میں کوئی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا: پاسدارانِ انقلاب
- آبنائے ہرمز میں امریکی ڈسٹرائر جہازوں کو متنبہ کرنے کے لیے 'کروز میزائل، راکٹ اور جنگی ڈرون' فائر کیے گئے: ایرانی فوج
- امریکی جہاز کو نشانہ بنانے کے ایرانی دعوے پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی
متحدہ عرب امارات کا سکولوں کے لیے آن لائن کلاسز کا اعلان، ایران سے متعلق منصوبے ’بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں‘: ٹرمپ