فجیرہ بندرگاہ پر سائبر حملہ، لاکھوں دستاویزات چوری

image

ہیکرز نے متحدہ عرب امارات کی فجیرہ بندرگاہ کے خلاف سائبر حملہ کرتے ہوئے لاکھوں خفیہ دستاویزات حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ہیکر گروپ حنظلہ ہیکر گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے فجیرہ بندرگاہ کے نظام کو نشانہ بنا کر شپنگ، مالیات اور انفراسٹرکچر سے متعلق 4 لاکھ 30 ہزار سے زائد خفیہ دستاویزات تک رسائی حاصل کی۔

رپورٹس کے مطابق یہ معلومات بندرگاہ پر ٹارگٹڈ کارروائیوں میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ہیکر گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعاون ان کی نگرانی میں ہے اور اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے دعوؤں کی آزادانہ تصدیق جاری ہے جبکہ متعلقہ اداروں نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US