پاکستانی اور انڈین وزیرِ اعظم نے متحدہ عرب امارات پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔ دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’آبنائے ہرمز کے حوالے سے نئی حکمتِ عملی کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔‘
- پاکستان، انڈیا اور سعودی عرب کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی گئی ہے
- ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکہ کا ’پروجیکٹ فریڈم‘ دراصل ’پروجیکٹ ڈیڈلاک‘ کے مترادف ہے۔
- سعودی عرب کا آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی مکمل بحالی کا مطالبہ، پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا بھی اعلان
- ایران سے متعلق منصوبے بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں: ٹرمپ
- متحدہ عرب امارات کا سکولوں کے لیے آن لائن کلاسز کا اعلان،
- یو اے ای کا تین ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ
- امریکہ کا اپنے بحری جہاز اور ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزارنے کا دعویٰ
- گذشتہ چند گھنٹوں میں کوئی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا: پاسدارانِ انقلاب
- آبنائے ہرمز میں امریکی ڈسٹرائر جہازوں کو متنبہ کرنے کے لیے 'کروز میزائل، راکٹ اور جنگی ڈرون' فائر کیے گئے: ایرانی فوج
پاکستان، انڈیا اور سعودی عرب کی متحدہ عرب امارات پر ایرانی حملوں کی مذمت، تہران کی امریکہ کو تنبیہ