عرب لیگ کا ایران پر ’نازک جنگ بندی‘ کو خطرے میں ڈالنے کا الزام، سعودی عرب کی پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت

عرب لیگ کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل حسام ذکی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں تیل کی بندرگاہ پر ایرانی حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپنے اقدامات کے ذریعے ایران ’انتہائی نازک جنگ بندی‘ کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
  • پاکستان، انڈیا اور سعودی عرب کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی گئی ہے
  • خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: سعودی عرب
  • ایران اپنے اقدامات کے ذریعے 'انتہائی نازک جنگ بندی' کو خطرے میں ڈال رہا ہے: اسسٹنٹ سکریٹری جنرل عرب لیگ
  • ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکہ کا ’پروجیکٹ فریڈم‘ دراصل ’پروجیکٹ ڈیڈلاک‘ کے مترادف ہے۔
  • ایران سے متعلق منصوبے بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں: ٹرمپ
  • متحدہ عرب امارات کا سکولوں کے لیے آن لائن کلاسز کا اعلان،
  • یو اے ای کا تین ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ
  • امریکہ کا اپنے بحری جہاز اور ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزارنے کا دعویٰ

عرب لیگ کا ایران پر ’نازک جنگ بندی‘ کو خطرے میں ڈالنے کا الزام، سعودی عرب کی پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US