خلیج فارس میں امریکی ری فیولنگ طیارہ لاپتہ، رابطہ منقطع

image

خلیج فارس کے فضائی علاقے میں ایک امریکی ری فیولنگ طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے، جس کے بعد اس سے تمام رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ایئر بیس سے روانہ ہوا تھا اور دورانِ پرواز خلیج فارس کے اوپر سے گزرتے ہوئے اس نے ایمرجنسی سگنل بھی جاری کیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی سگنل دینے کے بعد طیارہ اچانک ریڈار سے غائب ہوگیا اور اس سے رابطہ بحال نہ ہوسکا۔

تاحال امریکی حکام کی جانب سے واقعے کی باضابطہ تصدیق یا مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US