امریکا میں کیے گئے ایک حالیہ سروے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں سے متعلق عوامی رائے منقسم سامنے آئی ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ، ٹی وی چینل اے بی سی نیوز اور اپسوس پول کے مشترکہ سروے کے مطابق 59 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی صلاحیتیں ملک کی قیادت کے لیے درکار معیار پر پوری نہیں اترتیں۔
سروے میں 55 فیصد افراد نے رائے دی کہ صدر ٹرمپ کی جسمانی صحت صدارتی منصب کے تقاضوں کے مطابق تسلی بخش نہیں۔ اسی طرح 67 فیصد شرکا نے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ صدر ٹرمپ اہم اور فیصلہ کن نوعیت کے امور مؤثر انداز میں انجام دے سکتے ہیں۔
دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برنس سمٹ سے خطاب کے دوران اپنی صحت سے متعلق سوالات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو اپنے پیشرو جو بائیڈن کے مقابلے میں بوڑھا محسوس نہیں کرتے۔ ان کے مطابق وہ آج بھی ویسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسے 50 سال پہلے کرتے تھے۔