امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی جانب ’بڑی پیشرفت‘ اور ’پاکستان سمیت دیگر ممالک کی درخواست‘ پر آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کی رہنمائی کے لیے شروع کیا گیا ’پراجیکٹ فریڈم‘ کچھ وقت کے لیے روکا جا رہا ہے، تاہم ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی برقرار رہے گی۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سفارتی وفد کے ہمراہ بیجنگ پہنچے ہیں اور اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔
- ایران کے ساتھ معاہدے پر ’بڑی پیشرفت‘ کے بعد ’پراجیکٹ فریڈم‘ کچھ وقت کے لیے روکا جا رہا ہے: امریکی صدر ٹرمپ
- ٹرمپ کے مطابق آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کی رہنمائی کے لیے جاری ’پراجیکٹ فریڈم‘ کو قلیل مدت کے لیے روکنے کا فیصلہ ’پاکستان اور دیگر ممالک‘ کی درخواست پر کیا۔
- ایران کے خلاف جنگ کا جارحانہ مرحلہ مکمل ہو چکا، تہران کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا چاہیے: مارکو روبیو
- ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات
- متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ اس پر ایران کی طرف سے حملہ کیا گیا۔ پاسداران انقلاب کے مطابق ایران کی مسلح افواج نے متحدہ عرب امارات کے خلاف کسی بھی نوعیت کے حملے نہیں کیے
ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت اور پراجیکٹ فریڈم کی معطلی کا اعلان، عراقچی کی بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات