امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیجنگ کا دورہ کیا ہے۔ جبکہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی جانب پیشرفت اور ’پراجیکٹ فریڈم‘ کچھ وقت کے لیے روکنے کے ٹرمپ کے اعلان کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 1.7 فیصد کم ہو کر 108 ڈالر فی بیرل رہ گئی، جبکہ امریکہ میں فروخت ہونے والا تیل 1.6 فیصد کمی سے 100.60 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔
- ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ معاہدے پر پیشرفت اور ’پراجیکٹ فریڈم‘ کچھ وقت کے لیے روکنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی
- ٹرمپ کے مطابق آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کی رہنمائی کے لیے جاری ’پراجیکٹ فریڈم‘ کو قلیل مدت کے لیے روکنے کا فیصلہ ’پاکستان اور دیگر ممالک‘ کی درخواست پر کیا
- ایران کے خلاف جنگ کا جارحانہ مرحلہ مکمل ہو چکا، تہران کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا چاہیے: مارکو روبیو
- ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات
- متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ اس پر ایران کی طرف سے حملہ کیا گیا۔ پاسداران انقلاب کے مطابق ایران کی مسلح افواج نے متحدہ عرب امارات کے خلاف کسی بھی نوعیت کے حملے نہیں کیے
جنگ شروع ہونے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا پہلی بار دورۂ بیجنگ، چینی ہم منصب سے ملاقات: ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر پراجیکٹ فریڈم روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی