عراقچی کا دورۂ بیجنگ اور چینی ہم منصب سے ملاقات، آبنائے ہرمز سے جہازوں کو نکالنے کی امریکی کارروائی رُکنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی

ایران کے خلاف حالیہ جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیجنگ کا دورہ کیا ہے۔ جبکہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی جانب پیشرفت اور آبنائے ہرمز سے جہازوں کو نکالنے کی امریکی کارروائی رُکنے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 1.7 فیصد کم ہو کر 108 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکہ میں فروخت ہونے والا تیل 1.6 فیصد کمی سے 100.60 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔
  • ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ معاہدے پر پیشرفت اور ’پراجیکٹ فریڈم‘ کچھ وقت کے لیے روکنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی
  • ٹرمپ کے مطابق آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کی رہنمائی کے لیے جاری ’پراجیکٹ فریڈم‘ کو قلیل مدت کے لیے روکنے کا فیصلہ ’پاکستان اور دیگر ممالک‘ کی درخواست پر کیا
  • ایران کے خلاف جنگ کا جارحانہ مرحلہ مکمل ہو چکا، تہران کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا چاہیے: مارکو روبیو
  • ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات
  • متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ اس پر ایران کی طرف سے حملہ کیا گیا۔ پاسداران انقلاب کے مطابق ایران کی مسلح افواج نے متحدہ عرب امارات کے خلاف کسی بھی نوعیت کے حملے نہیں کیے

عراقچی کا دورۂ بیجنگ اور چینی ہم منصب سے ملاقات، آبنائے ہرمز سے جہازوں کو نکالنے کی امریکی کارروائی رُکنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US