حکومت نے شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ڈی جی پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں نادرا کی ٹیکنیکل ٹیم نے بھی شرکت کی جس میں پاسپورٹ کے موجودہ نظام اور اسے جدید بنانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر داخلہ کے وژن کے مطابق نئی ٹیکنالوجی کے استعمال اور نظام کو ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر شہریوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرانے کی منظوری بھی دی گئی جس کا مقصد خدمات کو مزید آسان اور مؤثر بنانا ہے۔