افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، وزیر داخلہ

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں اللہ تعالیٰ کی مدد سے پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں معرکۂ حق سے متعلق تقریبات جاری ہیں اور افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مختلف علاقوں میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے ڈرونز بھیجے تاہم زیادہ تر ڈرونز کو بارڈر پر رینجرز نے تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سائبر حملوں کی بھی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکا۔

محسن نقوی نے کہا کہ جنگ کے دوران ڈرون ٹیکنالوجی کا غیر معمولی استعمال ہوا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا بھارتی میڈیا اس دوران کنفیوژن کا شکار رہا جبکہ پاکستانی میڈیا نے قومی اتحاد کو مضبوط کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم کے گھر کے اوپر ہمارے ڈرون گھومتے رہے جس سے بھارتی خوف میں مبتلا تھے، وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے کارروائیوں کے دوران بھارتی سویلین آبادی کو نشانہ نہیں بنایا گیا جبکہ بھارت نے پاکستانی شہری علاقوں کو نقصان پہنچایا۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاک فوج نے معرکۂ حق میں اہم اہداف حاصل کیے اور بڑے بھارتی ٹارگٹس بشمول تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد جنگ بندی کی کوششیں شروع ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بروقت معلومات فراہم کر کے اہم کردار ادا کیا اور آپریشن بنیان مرصوص میں بھی ان کا مرکزی کردار رہا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا پاک بھارت جنگ کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو بڑے نقصان سے بچایا بھارت کو اتنا نقصان پہنچا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف مزید کوئی مہم جوئی کرنے سے پہلے کئی بار سوچے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US