حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے عزام الحیہ غزہ سٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
حماس کے عہدیدار باسم نعیم نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عزام الحیہ اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے۔
عرب میڈیا کے مطابق خلیل الحیہ کی قربانیوں کا سلسلہ طویل ہے، گزشتہ برس دوحہ میں حماس کی قیادت پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں بھی ان کا ایک بیٹا شہید ہوا تھا۔
اس سے قبل 2008 اور 2014 میں غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کے دوران بھی خلیل الحیہ کے دو بیٹے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔