اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کسی بھی قسم کا واضح جواب دینے سے گریز کیا ہے۔
اجلاس میں جب ان سے پوچھا گیا کہ مستقبل میں بجلی سستی ہوگی یا مہنگی، تو انہوں نے کہا کہ اس بارے میں وہ فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر توانائی اویس لغاری بجلی کی قیمتوں اور سبسڈی کے معاملے پر مسلسل کام کر رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس موضوع پر مزید بات چیت ہوگی۔
آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل شیڈول ہے، پاکستان نے تمام مقررہ اہداف پورے کرلیے ہیں اور اب قرض کی منظوری کا حتمی فیصلہ بورڈ کے ہاتھ میں ہے۔