امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ محض ایک ہفتے کے اندر طے پاسکتا ہے۔
ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے جلد معاہدہ نہ کیا تو اسے نئے حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایران نقصانات کا ہرجانہ لیے بغیر امریکا کو جانے نہیں دے گا، محسن رضائی
دوسری جانب ایران نے امریکی صدر کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران امریکا کو پہنچائے گئے نقصانات کا ہرجانہ لیے بغیر جانے نہیں دے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز کھولنے جیسے اقدامات کے ذریعے محض اپنی جان چھڑا کر منظر سے ہٹنا چاہتا ہے، لیکن ہم ایسی کسی اسکیم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
محسن رضائی کا مزید کہنا تھا کہ چاہے امریکی فوج خطے سے نکل ہی کیوں نہ جائے، ایران اپنے حقوق اور نقصانات کے معاوضے کا مطالبہ برقرار رکھے گا اور امریکا کو ان تمام نقصانات کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔