امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے امریکی بحریہ کے تین جہازوں پر حملے کیے گئے تھے تاہم انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکہ پر ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ کا الزام عائد کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جاسک کی بندگاہ کے قریب ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا تھا۔
- ایران کی اعلیٰ فوجی کمان نے امریکہ پر ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ کا الزام عائد کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کی جانب جانے والے ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
- سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اس کے بحری جنگی جہازوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج عمان کی طرف بڑھ رہے تھے، تاہم اس کی فورسز نے ’بلا اشتعال ایرانی حملوں کو ناکام بنایا‘ اور اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی۔
- ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ انھوں نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
- ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ’جس طرح سعودی عرب کے لیے تھریٹ ہمارے لیے خطرہ ہے ایسے ہی سعودی عرب کو بھی پاکستان کی سلامتی عزیز ہے۔‘
- پاکستانی فوج کے ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف نے دعویٰ کیا ہے کہ 'معرکہ حق میں انڈیا کے چار رافیل طیاروں سمیت آٹھ طیارے مار گرائے۔‘
- جوہری پروگرام پر مذاکرات نہیں کریں گے، آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہی رہنی چاہیے، رہبر اعلیٰ کے مشیر
’جنگ بندی برقرار ہے‘: صدر ٹرمپ کی امریکی بحری جہازوں پر حملے کی تصدیق، ایرانی کشتیوں اور ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ