ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 9 مئی سے ملک کے تمام سرکاری ادارے مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے۔
گورنر تہران کے مطابق تہران میں تمام حکومتی وزارتیں اور ادارے 100 فیصد استعداد کے ساتھ کام شروع کریں گے جبکہ سرکاری امور معمول کے مطابق انجام دیے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں وزارتِ تعلیم اور وزارتِ سائنس کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق جاری رکھی جائیں گی۔
دوسری جانب پورٹس اور میری ٹائم آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ ایران کی تمام بندرگاہیں جہازوں کو معمول کی سمندری خدمات فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ادارے کے مطابق آبنائے ہرمز اور خطے کے دیگر سمندری راستوں میں موجود تجارتی جہازوں کو جہاز رانی، تکنیکی معاونت اور طبی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔