امریکی فوجی حکام نے ملک کے این بی سی نیٹ ورک کو بتایا کہ انھوں نے قشم اور بندر عباس میں دو مقامات کو نشانہ بنایا لیکن یہ ایک دفاعی کارروائی تھی اور اس کا مطلب ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنا نہیں ہے۔ ایرانی خبر رساں اداروں فارس اور تسنیم نے پاسداران انقلاب کی طرف سے میزائل داغے جانے کے لمحے کی ویڈیو فوٹیج جاری کر دی ہے۔
- ’دفاعی کارروائی‘ میں قشم اور بندرعباس میں دو اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی حکام، پاسدارانِ انقلاب کی امریکی بحری جہازوں پر فائرنگ کے لمحے کی ویڈیو جاری
- آبنائے ہرمز کا واحد حل جنگ اور بحری ناکہ بندی کا مستقل خاتمہ ہے: ایران
- امریکی حملوں کے بعد یو اے ای پر ایرانی ڈرون حملے
- ایران کی اعلیٰ فوجی کمان نے امریکہ پر ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ کا الزام عائد کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کی جانب جانے والے ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
- سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اس کے بحری جنگی جہازوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج عمان کی طرف بڑھ رہے تھے، تاہم اس کی فورسز نے ’بلا اشتعال ایرانی حملوں کو ناکام بنایا‘ اور اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی۔
’دفاعی کارروائی‘ میں قشم اور بندرعباس میں دو اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی حکام، پاسدارانِ انقلاب کی امریکی بحری جہازوں پر فائرنگ کے لمحے کی ویڈیو جاری