ایرانی کمرشل بحری جہاز 'ایم وی ٹوسکا' مرمت کے لیے کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

image

امریکی حملے کا نشانہ بننے والا ایرانی کمرشل بحری جہاز 'ایم وی ٹوسکا' مرمت کی غرض سے کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔

میرین ٹریفک کے مطابق اس جہاز پر 19 اپریل کو خلیج عمان میں حملہ ہوا تھا، جس کے بعد اب اسے پاکستان لایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ ایرانی بحری جہاز کی مرمت کراچی شپ یارڈ میں کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل جہاز کے عملے کو امریکا کی جانب سے پہلے ہی پاکستان کے حوالے کردیا گیا تھا، جہاں سے تمام ارکان براستہ زمینی راستہ ایران واپس پہنچ چکے ہیں۔

اب جہاز کو باقاعدہ طور پر آپریشنل بنانے کے لیے کراچی میں اس کی تکنیکی جانچ اور ضروری مرمت کا عمل شروع کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US